(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی بلدیاتی ادارے نے اسکول کی ملکیت کےاجازت نامہ کے باوجود فلسطینی کی زیر تعمیر اسکول کی عمارت کو ناجائز تجاوزات قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی بلدیہ کے بلڈوزروں نےایک زیر تعمیر فلسطینی اسکول مسمار کردیا۔
مشرقی بیت المقدس میں شفعات مہاجر کیمپ کے محلہ السلام میں واقع عمارت کے مالک کی جانب سے اسرائیلی بلدیاتی ادارے کو اجازت نامہ دکھانے کے باوجود صہیونی بلدیاتی ادارے نے فلسطینی کی زیر تعمیر اسکول کی عمارت کو ناجائز تجاوزات قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسکول کے انہدام سے قبل اسکول کےمالک سمیت اہل علاقہ نے اسکول کی انہدامی کے خلاف احتجاج کیا جسے صہیونی فوج نے منتشر کر نے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینیوں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔