• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہمیں دشمن کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں، حماس

منگل 06-07-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ہمیں دشمن کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکام غزہ کی پٹی پر فوج کشی کی دھمکیاں دے کر اسرائیلیوں کو ایسے خواب بیچ رہے ہیں جن کی کوئی تعبیر نہیں جبکہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروہوں کو دشمن کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم اپنے جاری کردہ بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیان پرکہا ہے کہ بینی گینٹز بار بار غزہ کی پٹی پرچڑھائی کی دھمکی دے کر مئی میں قابض فوج کی غزہ کی پٹی پرجارحیت کے دوران بد ترین ناکامی اور شکست کو چھپانے کے ساتھ ساتھ قابض فوج کے پست حوصلے کو بلند کرنے کی کوشش میں ہیں۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکام غزہ کی پٹی پر فوج کشی کی دھمکیاں دے کراسرائیلیوں کو ایسے خواب بیچ رہے ہیں جن کی کوئی تعبیر نہیں اور دوسری جانب فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو دشمن کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ غزہ کی پٹی سے راکٹ حملے اور آتش گیر غبارے پھینکے جانے کا سلسلہ نہ رکا تو اسرائیلی فوج کو غزہ پر حملے کا حکم دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر11 مئی سے 21 مئی تک مسلسل دن رات بمباری کی جس کے نتیجے میں دو سو سے زائد بےگناہ فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے قابض فوج کی جارحیت کے خلاف دشمن پر ہزاروں راکٹ برسا کر دشمن کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

Tags: اسلامی تحریک مزاحمتبینی گینٹزحازم قاسمصہیونی فوجصہیونیئزمغزہ کی پٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.