(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جبل الصبیح پہاڑ پر تقریبا 2 ماہ سے فلسطینیوں کے اپنی زمین کو صہیونیوں سے پاک کرنےکے مطالبے جاری ہیں جنہیں دبانے کے لیے صہیونی فوج آئے دن فلسطینیوں پر طاقت کا بھر پور استعمال کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے جنوب میں واقع بیتا نامی قصبے میں جبل الصبیح کے مقام پر اسرائیلی قابض فوج اور مقامی فلسطینی باشندوں کےدرمیان جھڑپوں کاسلسلہ دوبارہ شروع ہوگیاجس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ درجنوں کو صہیونی فوج نے حراست میں لے لیا۔
موقع پر موجود بین الاقوامی ادارہ صحت کی تنظیم ہلال احمر کی ایمبولینس اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر احمد جبریل نےاپنے بیان میں بتایا کہ قابض فوج کی جانب سے رات کے وقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں جبل الصبیح پہاڑ پرعلاقے کی نگرانی پر موجودفلسطینی نوجوانوںکو نشانہ بنایااوربندوقوں کے بٹوں سے زخمی کردیا۔
صہیونی فوجی حملے کے نتیجے میں فلسطینیوں نے فوج کے خلاف احتجاج کیا تاہم فوج کی جانب سے مقامی افراد پر آنسو گیس شیلنگ کی گئی اورکئی افراد سانس گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے جن میں 11فلسطینیوں کو فوری طبی امدادکے ذریعے مدد فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ صہیونی آباد کاروں کی فلسطینیوں سے چھینی گئی اس اراضی کو اسرائیلی حکام فلسطینیوں کو واپس دینے کا ارادہ نہیں رکھتے جس کے بعد تقریبا 2 ماہ سے فلسطینیوں نے اپنی ذمین کو صہیونیوں سے پاک کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئےاحتجاجی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور صہیونی فوج سے روزانہ کی بنیاد پر تصادم جاری ہیں۔