• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی قوم فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے، مفتی گلزار نعیمی

پیر 05-07-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
پاکستانی قوم فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے، مفتی گلزار نعیمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈاکٹر صابر ابو مریم سےملاقات میں مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ پاکستانی قوم فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل نےگذشتہ روز جماعت اہل حرم کے سربراہ اور جامعہ نعیمیہ کے سرپرست اعلی مفتی گلزار نعیمی سے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفد میں مختار بلوچ، محمد رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مفتی گلزار نعیمی کا کہنا تھا کہ افسوس ناک بات ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اسرائیل اور امریکہ کے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں اور خطے کی عرب ریاستیں اسرائیل کو تسلیم کر کے فلسطینیوں اور پوری مسلم امہ کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہی ہیں۔

مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ پاکستانی قوم فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہےاور بطور مسلمان اور پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مفتی گلزار نعیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری مسلم امہ اور انسانیت کا مسئلہ ہے ہم سب کو باہمی اتحا دکے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اس مسئلہ کی حمایت جاری رکھنا ہو گی تاکہ دشمن کی تمام سازشوں کو بھی اپنے اتحاد سے ناکام بنایا جاسکے۔

Tags: اسرائیلامریکہپاکستانجامعہ نعیمیہڈاکٹر صابر ابو مریمفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانمفتی گلزار نعیمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.