• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل: مختلف فلسطینی علاقوں میں گرفتاریوں کی مہم جاری

جمعہ 02-07-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل: مختلف فلسطینی علاقوں میں گرفتاریوں کی مہم جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل میں فلسطینی مزاحمت اور قابض ریاست کی سیاسی مخالفت کو کچلنے کی کوشش میں بچوں سمیت بڑے پیمانے پر بے قصور فلسطینیوں کو گھروں سے نکال کر  گرفتار کیا جارہا ہے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی2021 میں مقبوضہ مغربی کنارے ، بیت المقدس اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں کم از کم 3،100 فلسطینیوں کو تصادفی اور منظم اسرائیلی گرفتاری مہم کے دوران حراست میں لیا گیا۔

مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی باشندوں کو گھروں سے بے دخل کرنے، اورصہیونی  آباد کاروں سمیت فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد بڑے پیمانے پر قبضہ شدہ علاقوں سے فلسطینیوں پر تشدد اور تصادم کے نتیجے میں 1،100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، جن میں 180 بچے اور 42 خواتین بھی شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ ترافرادجن کی تعداد 677 بتائی جاتی ہے بیت المقدس سےگرفتار کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مئی کے آغاز میں  60 فلسطینی قیدیوں ، کارکنوں اور سیاستدانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے 25 گرفتار انتظامی قیدیوں ، یا بغیر کسی مقدمے کی حراست میں منتقل کیے گئے تھےجبکہ مشرقی بیت المقدس کے سلوان سے تعلق رکھنے والا 43 سالہ ، قائدرجبی بھی ان لوگوں میں سے ایک تھا جو کئی ہفتوں قبل مغربی بیت المقدس کی بدنام زمانہ مسکوبیہ جیل سےگرفتاری کے  ایک ہفتہ کے بعد رہا ہوا تھا۔رجبی شادی شدہ آٹٹھ بچوں کے باپ ہیں اور ان کے مطابق 14 سال کی عمر میں صہیونی فوجیوں نے انہیں پہلی مرتبہ انتظامی غیر قانونی حراست کے تحت جیل میں ڈالا تھا جس کے بعد سے اب تک8 سال کے عرصے میں رجبی  اسرائیل کی مختلف جیلوں میں فلسطین پر صہیونیوں کے ناجائز قبضے کے خلاف مہینوں اور کبھی برسوں  گلبوہ، ہشارون مسکوبیہ اور دوسری جیلوں میں فلسطینی مظاہروں کےدوران صہیونی آبادکاروں پر پیٹرول بم اور سنگ باری  کے الزام میں قید کیے گئے ہیں۔

رجبی کی حالیہ گرفتاری بھی اس وقت عمل میں آئی ہے جب سلوان میں صہیونی فوج  نے رہائشیوں کو ان کے گھرون سے جبری بے دخل کیا اور اس کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرےکیےجس میں شریک رجبی سمیت متعدد مظاہرین کو صہیونی فوج کی جانب سے اپنے حق کی آواز اٹھانے کے جرم میں پابند سلاسل کیا اور حراست میںشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

Tags: "سلوانصہیونی فوجصہیونیئزمفلسطینی بچے اور خواتینمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.