(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گرفتاری کے بعدفلسطینی کو بدنام زمانہ حراستی مرکز مسکوبیہ منتقل کردیا گیا جہاں مسلسل 75 دن تک حراستی مرکز میں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی جیل میں بغیر کسی وجہ کے ڈھائی ماہ سے قید 33 سالہ فلسطینی سمیر الحلبی کو عالمی سطح پر بدنام فوجی عدالت عوفر میں ساڑھے چار سال قید اور 6 ہزار شیکل جرمانےکی سزا سنادی گئی۔
فلسطینی قیدی سمیر الحلبی کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2020ء کو شمالی بیت المقدس میں قلندیہ چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے بلاجواز گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے بدنام زمانہ حراستی مرکز ’مسکوبیہ‘ منتقل کردیا گیا جہاں مسلسل 75 دن تک حراستی مرکز میں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے مزید ساڑھے چار سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔
صہیونی غاصب فوج کی جانب سے غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت اس سے قبل بھی 17 سال کی عمر میں گرفتار کیا تھا۔