(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجد اقصٰی پر مسلسل حملوں کے بعد بھی امت مسلمہ اپنی اپنی تصوراتی دنیا میں اس وقت تک کے لیے چین کی نیند سو رہی ہے کہ جب تک غاصب صہیونی دشمنی کی یہ آگ ان کےگھروں تک نہیں پہنچ جاتی۔
اطلاعات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول پرصہیونی حملے جاری ہیں انتہاپسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کے صحنوں میں اسلام مخالف نعرے لگائےاور بین الاقوامی برادری کی بے حسی اور خاموشی کامذاق اڑاتے ہوئے مسلمان نمازیوں پر اشتعال انگیز فقرے کسے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
معمول کے مطابق قابض ریاست کے صہیونی فوجی اہلکاروں نے ان پر تشدد جھڑپوں میں متعدد فلسطینیوں کو تشددکا نشانہ بنایا جبکہ 30 کے قریب بے گناہوں کوحراست میں لے کر نامعلوم تفتیشی مقامات پر منتقل کر دیا۔
خیال رہے کہ اس قبل بھی فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے مسجد الاقصی پر غاصب و انتہاپسند صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں کارروائی کی گئی تھی جس میں غزہ سے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی بستیوں پر آتش گیر غباروں کے ذریعے کئی مقامات پر آگ بھڑکا کر مسجد اقصٰی پر دھاووں کے خلاف مزاحمت کی تھی اور اب بھی خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیف القدس جنگی کارروائیوں کی طرح وہ ایک بار پھر اسلامی مقدسات کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تل ابیب کو نشانہ بنائیں گےتاہم امت مسلمہ اپنی اپنی تصوراتی دنیا میں اس وقت تک کے لیے چین کی نیند سو رہی ہے کہ جب تک غاصب صہیونی دشمنی کی یہ آگ ان کےگھروں تک نہیں پہنچ جاتی ۔