(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترجمان نے بھارت کو خبردار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید غیر قانونی تبدیلیاں لانے کی غرض سے اقدامات کشمیری کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور پاکستان اسکی بھر پور مخالفت کریگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کے ترجمان کی اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں زاہد حفیظ چودھری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے مزید غیر قانونی تبدیلیاں لانے کی غرض سے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ان تبدیلیوں کی بھر پور مخالفت کرتا ہے اوربھارتی حکومت کے ان سازشی اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید غیر قانونی تبدیلیاں لانے کی غرض سے اقدامات کشمیری کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور پاکستان اسکی بھر پور مخالفت کریگا۔
ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے حالیہ رپورٹ کا خیر مقدم کیا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو پیلیٹ گنز سے نشانہ بنانے کا نوٹس لیا گیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیری بچوں کے مصائب کا نوٹس لیں۔