(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین اتھارٹی کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ایکسپائر ویکسین فراہم کی گئی تھی جس پر اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کافیصلہ کیا تھاتاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کو جاری رکھا جائے گا اس معاہدے کو دو ہفتے قبل منسوخ کردیاگیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایکسپائر ویکسین کی فراہمی کی اطلاع ہوتے ہی فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا جس نے قابض ریاست اور فائزر کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تحقیقات کے بعد سفارشات جمع کرائی تھی تاہم اب فلسطین اتھارٹی نے ان تمام نتائج اور سفارشات کو نظرانداز کردیا ہے جو انکوائری کمیشن نے جمع کرائی تھیں اور اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا جوفیصلہ کیا تھااسے منسوخ کردیا ہے۔