(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈیموکریٹک ایم پی الہان عمر نے کہا ہے کہ انہیں یہودیوں اور اسرائیل کے بارے میں اپنے متنازعہ بیانات پر کوئی افسوس اور پچھتاوا نہیں ہے، ان کے جن ساتھیوں نے ان پر تنقید کی ہے "وہ پوری دنیا میں انصاف کے حصول میں اپنا کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔
امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی افریقی نژاد امریکی ڈیموکریٹ کی رکن الہان عمر نے سی این این کو دیئے جانےوالے انٹرویو کے دوران سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پران کے متنازعہ بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہودیوں اور اسرائیل کے بارے میں اپنے متنازعہ بیانات پر کوئی افسوس اور پچھتاوا نہیں ہے، ان کے جن ساتھیوں نے ان پر تنقید کی ہے "وہ پوری دنیا میں انصاف کے حصول میں اپنا کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔
الہان عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین اور افغانستان میں نہتے شہریوں کے قتل کے جرم میں اسرائیل اور امریکا کو جوابدہ ہونا چاہئے، ان کے اس بیان پر کانگریس اور دنیا بھر میں موجود یہودی گروہوں نے ان کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کو یہودی مخالف بیان قرار دیا تھا۔