• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

وطن واپسی فلسطینی پناہ گزینوں کا حق ہے، اسماعیل ہنیہ

بدھ 30-06-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
وطن واپسی فلسطینی پناہ گزینوں کا حق ہے، اسماعیل ہنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس رہنما نے کہا کہ فلسطینی شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کے ستر لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی ان کا  قانونی حق ہے جس سے ہرگز چشم پوشی نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی سودے بازی ہو سکتی ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک حماس کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے گذشتہ روز اپنے دورہ لبنان   کے دوران بیروت میں فلسطینی گروہوں کے نمائندوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے  حوالے سےشہری حقوق کے سرگرم عمل کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کے ستر لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی ان کا قانونی حق ہے جس سے ہرگز چشم پوشی نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی سودے بازی ہو سکتی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نےغاصب صیہونی حکومت کے خلاف سیف القدس جنگی کارروائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ نے فلسطین کے اندر اور باہر تمام فلسطینیوں کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف متحد اور ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حماس غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں بے پناہ قوت اور طاقت کی حامل ہے جو دفاع کے میدان میں طاقت کا اپنا لوہا منوانے اور صیہونی غاصبوں کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت  رکھتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ صیہونی حکام کی سازشیں ناکام  ہونگیں اور غزہ کی تعمیرنو ہو کے رہے گی۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ رواں ہفتے اتوار کے روز لبنان پہنچے ہیں اور اب تک وہ لبنان کے صدر میشل عون، نگراں وزیر اعظم حسن دیاب، پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے الگ الگ ملاقات و گفتگو کر چکے ہیں۔

Tags: بیروتحماسسماعیل ہنیہسیف القدسغاصب صیہونی حکامغزہفلسطینی پناہ گزینلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.