(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے صہیونی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں کی جانیں بچانے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدی امور سے متعلق ادارہ قیدی کلب کےمطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کےمحکمہ مذاکرات کی جانب سےصہیونی جیلوں میں غیر قانونی حراست کے تحت قید کیے گئےفلسطینی بھوک ہڑتالیوں کی بتدریج بگڑتی صورت حال کے پیش نظر بین الاقوامی برادری سے بے گناہ فلسطینیوں کی جانیں بچانے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قیدی کلب کے مطابق صہیونی عدالتوں میں قیدیوں کی بلا جواز حراست میں مسلسل توسیع کے نتیجے میں اسیروں نے اپنی غیر قانونی حراست کو مسترد کرتے ہوئے رہائی تک بھوک ہڑتال کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی قیدیوں کو بھوک ہڑتال کے باعث زندگی سے محروم ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے جن میں غضنفر ابو عطوان کی حالت خطرناک حد تک جا پہنچی ہے جو مسلسل 55 روز سے صہیونی جیل میں اپنی انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔
فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن نےمطالبہ کیا ہے کہ غضنفر ابو عطوان کے ساتھ ساتھ مزید قیدیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے اور ان کےخلاف صہیونی فوجی عدالتوں میں اختیار کی جانے والی بے رحمی اور غیر قانونی اسرائیلی پالیسیوں کو روکیں۔
تنظیم نےعالمی برادری سے اسرائیل کا فلسطینیوں پر تشدد، فوجی عدالتوں، انتظامی نظربندی، اور اجتماعی سزاؤں جیسی اہم نسل پرست پالیسیوں کا جائزہ لینے کا مطالبی کیا جس کے نتیجے میں متعدد قیدی اپنی کھلی بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔