• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطینیوں اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، رحمان ملک

ہفتہ 26-06-2021
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینیوں اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، رحمان ملک
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی سابق وزیرداخلہ رحمان ملک سے  ملاقات ، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔

سابق وزیر داخلہ اور چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز سینیٹر رحمان ملک سے فلسطین فاؤنڈیشن آف پاکستان (پی ایل ایف) کے وفد نے ڈاکٹر صابر ابو مریم کی زیرصدارت ملاقات کی اور فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حالت زار پر اپنی خاموشی توڑے اورقابض صیہونی ریاست کے سنگین جرائم کے خلاف 3عملی اقدامات کرے ۔

وفد نے سینیٹر رحمان ملک کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے آواز اٹھانے میں ان کی بے مثال خدمات اور انتھک کوششوں کے اعزاز میں ‘پی ایل ایف کا چیف پیٹرون’ بننے کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کیا اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے دعا کی کہ اللہ ہمیں ہمت عطا کریں کہ ہم کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا آبائی وطن ہے اور غیر مقامی یہودیوں کو فلسطین کی فلسطین سرزمین پر کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مظلوم عوام کی مظلومیت کو دیکھ کر دل خون کا آنسو روتا ہے۔

انہوں نے پی ایل ایف اور آئی آر آر کے زیر اہتمام فلسطین اور کشمیر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس میں دنیا بھر کے اسکالرز اور کارکنوں کو مدعو کیا جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ اسرائیلی اور بھارتی مظالم سے آزادی کا خواب پورا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے امور پر بین الاقوامی سطح پر جامع بحث کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ مشرق وسطی میں فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دیئے بغیر امن حاصل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک امن کوریڈور قدس کمپلیکس کے نام پر تعمیر کیا جانا چاہئے جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی فرائض کی انجام دہی کی اجازت اور مکمل آزادی ہو

Tags: اسرائیلپاکستانڈاکٹر صابر ابو مریمرحمان ملکصیہونی ریاستفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.