(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حما س کا کہنا ہے کہ غزہ میں قید اسرائیلی قیدی صرف ایک ہی صورت میں رہائی حاصل کرسکتے ہیں کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے اس کے سواکوئی پیشکش قابل قبول نہیں ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے اقصیٰ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو متبنہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی حماس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ غزہ میں قیداسرائیلی فوجیوں کی رہائی صرف ایک ہی صورت میں ممکن ہے کہ جب اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہائی کی یقین دہانی کرائے اس کے سوا اسرائیلی قیدیوں کو کوئی رہائی نہیں دلا سکتا ہے اسرائیلی قیدی صرف ایک ہی صورت میں رہائی حاصل کرسکتے ہیں کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے اس کے سواکوئی پیشکش قابل قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ 2006 کے دوران اسرائیل نے حماس کے ساتھ زمینی جنگ کی غلطی کی تھی جس میں اسرائیل کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا اور اس کے چار فوجی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں قیدی بن گئے تھے جو تاحال غزہ میں حماس کے قبضے میں ہیں ۔