(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسیحی مذہبی رہنماؤں نے مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور فلسطین کی آزادی کیلئے آئرش پارلیمان سے پاس کردہ بل پر عملددرآمد کرنےکا بھی مطالبہ کیا ہے۔
آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبل میں مسیحی مذہبی رہنماؤں کا سالانہ موسم سرما میں ہونےوالا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئرش کیتھولک بشپ کے اراکین نےمقبوضہ فلسطین پر صیہونی ریاستی دہشتگردی اور حالیہ غزہ پر ہونیوالے وحشیانہ بمباری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں آئرش کیتھولک بشپ نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں سنگین جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، اور اسرائیل کے خلاف آئرش پارلیمان میں منظور ہونے والے بل پر عملددرآمد کرنے کیلئے اقدامات کرے۔