• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی مہاجرین اور غزہ کو 164ملین ڈالر امداد فراہم کی جائے، اقوام متحدہ

جمعرات 24-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
فلسطینی مہاجرین اور غزہ کو 164ملین ڈالر امداد فراہم کی جائے، اقوام متحدہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ نےعالمی برادری سے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال اور فلسطینی مہاجرین کی تباہ حالی کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعداپیل کی ہے کہ فلسطین کو  فی الفور 164 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کی جانب سےمقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں صہیونی ریاست کی11روزہ جارحیت کے نتیجےمیں ہونے والی تباہی کے بعد تازہ جھڑپوں سے غزہ کے مکینوں اور فلسطینی مہاجرین کو تباہ کن  اثرات  سے نکالنے کے  لیےفلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد اور بحالی زندگی کے لیےاقوام عالم سے 164 ملین ڈالر کی  مالی اعانت کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کی یومیہ پریس کانفرس میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ  نے بتایا کہ ہماری اپیل مشرقی القدس سمیت دریائے اُردن کے مغربی کنارے اور غزہ کے فلسطینی مہاجرین کی صورتحال میں جلد از جلد بہتری  کے علاوہ 10 تا 31 مئی  کے دورانیہ میں UNRWA کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں ہنگامی مداخلت کا سدباب کیے جانے پر مبنی ہے۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا کہنا تھا  کہ ماہ مئی میں اسرائیلی حملوں کے بعد ان تازہ جھڑپوں نے  غزہ کے مکینوں اور فلسطینی مہاجرین پرتباہ کن  اثرات ڈالے ہیں اور یہ اثرات  مقامی عوام پر  تا حال برقرار ہیں جنہیں کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

Tags: اسٹیفن دوجارچاقوام متحدہاونرواغزہفلسطینی مہاجرین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.