(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نےفلسطینی شہریوں کو بلا جواز گھروں سے نکال کر تشدد کانشانہ بنایا جبکہ درجنوں افراد کو صہیونی فوجی جھڑپوں میں فوجی گاڑیوں پر سنگ باری کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں پر تشدد چھاپہ مارکارروائیوں میں بے گناہ فلسطینی شہریوں کو بلا جواز گھروں سے نکال کر تشدد کانشانہ بنایا جبکہ درجنوں افراد کو صہیونی فوج سےتصادم کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں فوجی گاڑیوں پر سنگ باری کے الزام میں حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ صہیونی فوجی کارروائی کے نتیجے میں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے دو قیدیوں سمیت 16 اور 17 سال کے دو کم عمر فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔