(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہنڈراس اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔
عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق وسطی امریکہ کی ریاست ہونڈوراس کے صدر نے صیہونی ریاست اسرائیل کےدارالحکومت تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آئندہ جمعرات کے روزنئے سفارتخانے کا افتتاح کر یں گے ۔
تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس اپنے سفارتخانے منتقل کرنے والےکے بعد ہونڈوراس دنیا کا چوتھا ملک بن جائے جنہوں نے اپنے سفارتخانےتل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کئے ہیں، اس سے قبل امریکا، گوئٹے مالا اور کوسووا نے اپنے سفارتخانے تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیے تھے۔
گوئٹے مالا، نیکاراگوا اور ایل سلواڈور کے درمیان واقع ہنڈوراس نے 2019 میں تل ابیب میں اپنے سفارتخانے کے اندر تجارتی دفتر کھولا تھا۔
ہنڈوراس کے صدر، وزیر خارجہ اور خاتون اول کے ہمراہ بدھ کے روز کسی وقت اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ ’’سیاحت، زراعت، تعلیم اور الیکٹرانک ٹکنالوجی کے شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط کے علاوہ سفارتخانے کے بیت المقدس منتقلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔‘‘