(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے اسرائیلی زندان سے آزاد کیے گئے قیدی پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عائد پابندی میں آئندہ چھ ماہ کیلئے مزید توسیع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی غیرقانونی حراست میں کئی ماہ تشدد کاسامنا کرنے کے بعد رہائی پانے والے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی فلسطینی شہری یعقوب ابوعصب پرمسجد اقصٰی میں داخلے پر عائد پابندی میں بلا جواز توسیع کردی ہے جس کے بعد یعقوب ابوعصب اب مزید 6 ماہ مسجد اقصٰی میں داخل نہیں ہوسکیں گے، صہیونی فوج کی جانب سے اچانک بغیر کسی جرم کے مسجد اقصٰی میں داخلے پر پابندی میں توسیع کے حوالے سے صہیونی قانونی اداروں نے کسی قسم کی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کرنے کا مجرمانہ سلسلہ جاری ہے صیہونی فوج نے اس عرصے میں فلسطینی سماجی، سیاسی اورکئی مذہبی شخصیات کو قبلہ اول سے بے دخل کیا ہےجن میں مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری بھی شامل ہیں۔