(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان اپنے روزگار کےحصول کیلئے دیوار علیحدگی کے پاس سے گذررہا تھا اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کےمطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں عنین کے مقام پر دیوار علیحدگی کے پاس فوجی چوکی سے گذرکر روزگار کے حصول کیلئے جا رہا تھا اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے بغیر کسی انتباہ کے اس پر فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں فلسطینی نوجوان جس کی عمر 25 سے 30 کے درمیان بتائی جارہی ہے شدید زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ،
واضح رہے کہ قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے تعمیر کردہ 70 کلومیٹر طویل دیوار علیحدگی اسرائیلی حدود کو مقبوضہ فلسطین سے الگ کرتی ہے جس کی تعمیر 2002 میں شروع کی گئی تھی اور تاحال اس کی تعمیر جاری ہے۔