(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سےجارحیت میں پہل کیے جانے کے بعدغزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں کا سلسلہ شروع کیا جاتاہے اس کے باوجود نئے وزیر اعظم کا بیان ہے کہ جوہم پر حملہ نہیں کرے گا ہم بھی اس کا نقصان نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل کےنو منتخب صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ کسی تنازع میں ملوث نہیں ہونا چاہتے تاہم مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی سے مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائیوں سے ان کے صبر کا پیمانہ جواب دے گیا ہے اور اب وہ مزاحمت کاروں کے دباؤ میں بالکل نہیں آئیں گے۔
صہیونی وزیر اعظم نے مزید دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے راکٹ فائر کو برداشت نہیں کریں گے اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ ہمیشہ ہی غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سےجارحیت میں پہل کیے جانے کے بعدغزہ سےفلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں کا سلسلہ شروع کیا جاتاہے اس کے باوجود نئے وزیر اعظم کا بیان ہے کہ جوہم پر حملہ نہیں کرے گا ہم بھی اس کا نقصان نہیں کریں گے۔