(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق اسرائیلی صدر کے دورے سے امریکااور اسرائیل کے درمیان پائیدار شراکت داری سمیت حکومتوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن 28 جون 2021کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی ہم منصب ریوین ریولین کی میزبانی کریں گے۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس ترجمان جین ساکی نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی صدرجولائی میں اپنی سات سالہ مدت ختم ہونے سے چند روز قبل یہ دورہ کریں گےجبکہ صدر ریولین کے دورے سے امریکااور اسرائیل کے درمیان پائیدار شراکت داری اور جانب سے حکومتوں اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی جبکہ اسرائیل امریکہ پالیسیوں میں تبدیلی اور پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ اسرائیل میں سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کے موقع پر ہونے والے انتخابات میں ریولین کی جگہ اضحاق ہرزوگ کو ملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔