(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیفتالی بیٹنیٹ نے کہا ہےکہ ایران میں ظالمانہ انداز میں لوگوں کو پھانسیاں دینے والی اس حکومت کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
اسرائیل کے نومنتخب وزیراعظم نفتالی بینٹ کی جانب سے ایران کے ساٹھ سالہ قدامت پسند رہنما اور ایرانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم رئیسی کے صدر منتخب ہونےپر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کومتنبہ کیا گیا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ کوئی جوہری معاہدہ نہ کریں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ نے ابراہیم رئیسی کے ایرانی صدر کے طور پر انتخاب کو’قاتلوں کی حکومت کا آغاز قراردیا ہے اور اقوام عالم سےکہا ہےکہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ان پر اعتماد نہیں کیا جا ئے۔
نیفتالی بیٹنیٹ کا کہنا ہےکہ ایران میں ظالمانہ اندازمیں لوگوں کو پھانسیاں دینے والی اس حکومت کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور اس حوالے سے اسرائیل کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی ایک ایسے وقت میں ایران کے صدر منتخب ہوئے ہیں جب تہران اوربڑی عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت‘ جوہری ہتھیار بنانا چاہتی ہے جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔زش