(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حسین الشیخ نے کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کی اسرائیل کی جانب سے فلسطین کو فراہم کردہ تاریخ تنسیخ سے قریب کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے خبروں میں محتاط ہونا چاہئے۔
فلسطین اتھارٹی میں وزیربرائے مملکت حسین الشیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے اسرائیل کی طرف سے فلسطین کو تاریخ تنسیخ سے قریب تر کورونا سے بچاؤکی ویکسین کی فراہمی کے حوالے سےشائع کردہ خبروں پر برہمی کا اظہا ررکرتے ہوئے کہا ہے کہ "کچھ ذرائع ابلاغ نے اسرائیل سے ویکسین کے موضوع پر جو کچھ شائع کیا ہے وہ سراسر غلط ہے۔”
انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنے پیغام کا اختتام کیا: "ہمیں امید ہے کہ سول امورسے متعلق کوئی بھی خبر شائع کرنے سے پہلے میڈیا محتاط رہے گااور متعقلہ حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق خبروں کی تشہیر کرے گا۔”