(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطینیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤکی جو ویکسین فراہم کی ہیں وہ تاریخ تنسیخ کے بالکل قریب ہیں، فلسطینی حکام نے اسرائیل سے کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین کی کم از کم دس لاکھ خوراکیں ایک معاہدہ کے تحت لینے سے انکار کر دیا ہے۔
قابض صیہونی ریاست انسانیت اور اخلاقیات کے ہرمعیار سے بہت نیچے گرچکی ہے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے حوصلے توڑنے میں ناکام ہونے کے بعد قابض ریاست ظلم اور بربریت کے بعد ایسے اقدامات اور ہتھکنڈوں کا استعمال شرو ع کردیا ہے جو سنگین ترین جرائم کی فہرست میں صف اول پر آتے ہیں۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دی جانے والی فائزر کی ویکسین اپنی تاریخ تنسیخ کے بہت قریب ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ اسے پرانی ویکسین کی ضرورت نہیں اور یہ خوراکیں فلسطین میں ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے میں استعمال کیا جانا چاہیے۔فلسطین کو اسرائیل کی جانب سے دی جانی والی ویکسین خوراکوں کے بدلے رواں سال فائزر سے ملنے والی ویکسین کی اتنی ہی خوراکیں اسرائیل کو واپس دینی تھی تاہم فلسطین اتھارٹی کی وزیر صحت مائی الکیلا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے انھیں بتایا گیا تھا کہ ان ویکسین کی تاریخ تنسیخ جولائی یا اگست میں ہوگی البتہ جب کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسرائیل سے فلسطین پہنچی تو فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ وہ تاریخ تنسیخ کے بہت قریب تھیں۔