(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نئے صہیونی وزیراعظم کے اقتدار سنبھالتے ہی مسجد اقصٰی میں صہیونی فوجی کارروائی،جبکہ اسرائیلی فورسز نے سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر پھر بمباری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں آج نماز جمعہ کےموقع پر صہیونی فوج نے ایک بار پھر مسجدالاقصیٰ پر دھاوا بول کرفلسطینی نمازیوں پر براہ راست ربر کی دھاتی گولیوں کے فائر کیے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر افرا تفری پھیل گئی اور نماز جمعہ کےلیے آئے متعدد فلسطینی بری طرح زخمی ہوگئے۔
واضح رہےکہ اسرائیل کی جانب سے دو روز قبل نئے صہیونی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ کے اقتدار سنبھالتے ہی اسرائیلی فورسز نے سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئےغزہ پر بمباری شروع کردی تھی اور مؤقف اپنا یا تھا کہ غزہ میں تحریک حماس کی جانب سےمزاحمت کاری کی نئی منصوبہ بندی کی جارہی تھی جسے نشانہ بنایا گیا تاہم قابض صہیونی فضائیہ نے گذشتہ نصف شب بھی غزہ اور خان یونس پربم برسائےجس کے نتیجےمیں متعدد عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں ہیں۔