(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسامہ المزینی نےکہا ہےکہ اسرائیل کو سمجھ جانا چاہیےکہ فلسطینی اپنے مقدس مقامات کی حفاظت کو ایمان کا حصہ مانتے ہیں اور انہیں دشمن کے لیےسرخ لکیر تصور کرتے ہیں، جب بھی دشمن اس لکیر کو عبور کرنے کی کوشش کرےگا پاش پاش ہوجائے گا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اسامہ المزینی کی جانب سے غزہ میں شہدا فلسطین کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے11 روزہ بھر پورفلسطینی مزاحمت کے ذریعے صہیونی جارحیت کامنہ توڑ جواب دراصل القدس اور الشیخ جراح کے دفاع کا حصہ ہے۔
اسامہ المزینی نے کہا کہ اس معرکے کے ذریعے ہم نے اسرائیل کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطین میں موجود تمام مقدس مقامات سرخ لکیر ہیں اور القدس اور مسجد اقصیٰ سمیت تمام مقدس مقامات کا دفاع ہمارے لیے مذہبی فریضہ ہےجس کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
اسامہ المزینی نے مزید کہا کہ اسرائیل کو سمجھ جانا چاہیے کہ فلسطینی اپنے مقدس مقامات کی حفاظت کو اپنے ایمان کا حصہ مانتے ہیں اور انہیں دشمن کے لیے سرخ لکیر تصور کرتے ہیں ،جب بھی دشمن اس لکیر کو عبور کرنے کی کوشش کرے گا پاش پاش ہوجائے گا۔