• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شدت پسند صیہونی مذہبی رہنماکا سیکڑوں آبادکاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا

بدھ 16-06-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
شدت پسند صیہونی مذہبی رہنماکا سیکڑوں آبادکاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا
0
SHARES
17
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند یہودی مذہبی رہنما نے اس وقت مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا جب ہزاروں صیہونی مذہبی جنونی آبادکار اشتعال انگیز مارچ میں شرکت کیلئے مقبوضہ بیت المقدس میں جمع ہورہے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صیہونی شرپسند مذہبی رہنما یہودہ گلک  نے سیکڑوں صیہونی مذہبی جنونیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بےحرمتی کی ،یہودہ گلک  کی جانب سے اشتعال انگیز دورہ اس وقت کیا گیا ہے جب ہزاروںصیہونی آبادکار فلسطین پر قبضے اور آبادکاری کو فیسٹیول کی طرح منانے کیلئے اشتعال انگیز مارچ "عربوں کیلئے موت” کی تیاری کررہے تھے۔

صیہونی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیگر اسلامی مقدس مقامات پر دھاوے اور بے حرمتی کا سلسلہ 2003 سے شروع ہوا تھا جس کو مکمل ریاستی سرپرستی حاصل تھی، اردن اور محکمہ اوقاف سمیت مقبوضہ بیت المقدس کے اسلامی وقف کی جانب سے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی تھی تاہم صیہونی ریاست کا یہ اشتعال انگیز سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے صیہونی ریاست کو متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر مسجد اقصیٰ اور شیخ الجرح میں فلسطینیوں کے ساتھ غیر قانونی سلوک کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اس بیان کے  بعد صیہونی ریاست کے سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ کردیئے گئے تھے۔

Tags: اردناسلامی مزاحمتی تحریک حماسالقسام بریگیڈفلسطینی محکمہ اوقافمسجد اقصیٰیہودہ  گلک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.