(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سعید خطیب زادہ نےکہا ہےکہ ایران کے دشمن چلے گئے، طاقتور ایران اپنے مقام پر ہےجبکہ اسرائیل میں نئے حکمرانوں کی صرف صورتوں میں تبدیلی ہوئی ہے، خارجہ اور سیکیورٹی پالیسیاں وہی ہیں جن میں تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ قابض ریاست کی نئی حکومت سے خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔
سعید خطیب زادہ نے مزید کہا کہ ایران کے دشمن چلے گئے، طاقتور ایران اپنے مقام پر ہےالبتہ اسرائیل میں نئے حکمرانوں کی صرف صورتوں میں تبدیلی ہوئی ہےجبکہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسیاں ایران سمیت فلسطین کی حمایت کرنے والے ہر ملک کے لیے وہی ہیں جو پہلے تھیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل میں بن یامین نیتن یاہو کے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کے بعداپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی ہے جس میں انتہائی دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم بنے ہیں جبکہ معاہدے کے تحت دو سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپد وزیراعظم بنیں گے۔