(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سابق فلسطینی وزیرکا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی اشتعال انگیز مارچ کشیدگی کو بڑھانے کی وجہ بنےگی جس کی ساری ذمہ داری قابض صیہونی ریاست پر عائد ہوگی۔
غزہ میں سابق وزیرصحت اور حماس کے بین الاقوامی تعلقاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر باسم نعیم نےمقبوضہ بیت المقدس میں شرپسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے حرم قدسی تک کی جانے والی اشتعال انگیز مار چ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صیہونی حکام نے شرپسندوں کو اسرائیلی جھنڈوں کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس میں اشتعال انگیز مارچ کی اجازت دی ہے یہ اشتعال انگیز مارچ فلسطینی مزاحمت کاروں اور صیہونی ریاست کے درمیان حالیہ اختتام ہونےو الی کشیدگی کو دوبارہ بڑھانے میں کردار اداکرے گی جس کی تمام ترذمہ داری قابض ریاست پر عائد ہوتی ہے۔