(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوجی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ اردن کے سرحدی آپریشن میں درجنوں مشتبہ افراد کی تلاش کے دوران اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارےکے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے اردن کی سرحد پربڑے پیمانے پر مشتبہ افراد کے ساتھ جھڑپ کی اطلاعات ہیں جن میں تصدیق کی گئی ہے کہ صہیونی فوج نے اردن کی سرحد پر درجنوں مزاحمت کاروں کےساتھ جھڑپ میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا ہے جبکہ کچھ مزاحمت کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کی جانب سے بھی اردن کی سرحدی حدود پر ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔
صہیونی فوجی ترجمان کے مطابق فوج نےاردن کی سرحدی حدود کی تلاشی کے لیے کئے جانے والے آپریشن میں درجنوں مشتبہ افراد کی تلاش کے دوران اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناد یا تاہم اسلحے کی بھاری مقدار کس نوعیت کی تھی اور یہ مزاحمت کاروں کے کس گروہ کی جانب سے تحویل میں لیا گیا ہے اس حوالے سےکسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔