(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ’نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں اور عرب جماعت کی جانب سے 60 ووٹ حاصل کرکے کام یاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی پارلیمنٹ (کینیسٹ) کے اسپیکر کی جانب سے ملک میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے 13 جون کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا تھاجس کے نتیجے میں گذشتہ روز ووٹنگ ہوئی، جس میں ’نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں اور عرب جماعت کی جانب سے 60 ووٹ حاصل کرکے کام یاب ہوگئے۔
اس ووٹنگ میں کامیابی کے بعد اب نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گےجبکہ اقتدار میں رہنے کے لیے انہیں مرکز اور دائیں اور بائیں بازو کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو برقرار رکھنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ سابق صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی مہلت میں ناکام ہوگئے تھےساتھ ہی فلسطینی محصور علاقہ غزہ میں بمباری کےنا پسندیدہ فیصلے کے بعد سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نےبھی وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں اور جاتی ہوئی حکومت پر کمزور پڑتی گرفت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان سے دوری اختیار کرنا شروع کردی تھی۔جبکہ بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کے خاتمے پر تل ابیب میں نیتن یاہو کے مخالفین شہری رات گئے تک سڑکوں پر جشن مناتے رہے۔