(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مزدوروں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ فوجی چیک پوسٹ سے اپنے روزگار کیلئے گزر رہے تھے۔
ذرائع کےمطابق قابض صیہونی فوجیوں نےگذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین دیوار اعلیحد گی کے قریبمیں فوجی چیک پوسٹ کے قریب اپنے روزگار پر جانے والے فلسطینی مزدورں پر سرے عام تشدد کے بعد گرفتار کرلیا۔
صیہونی فوجیوں نے چیک پوسٹ سے گذرکر اسرائیل میں روزگار کیلئے جانے والے تین فلسطینی مزدور میث بنی شمسی، آدم عدیلی، اور اسلام خدارکو اس وقت سرے عام بدترین تشدد کانشانہ بنایا جب وہ چیک پوسٹ سے گزر رہے تھے۔
تینوں مزدورنابلس کے بیتا گاؤں کے رہنے والے ہیں جن کو شدید زخمی حالت میں جنین کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔