(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینی صحافی بشریٰ الطویل کو چھ ماہ قبل بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکیا تھا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں حماس کے مقامی رہنما جمال الطویل نے اپنی حاحبزادی صحافی بشریٰ الطویل کی بغیر کسی جرم کے طویل حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو آج آٹھویں روزمیںداخل ہوگئی ہے۔
صیہونی فوج نےفلسطینی خاتون صحافی بشریٰ الطویل کو صیہونی مظالم کی کوریج کرنے کی پاداش میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کیا تھا جس میں ہر ماہ توسیع کی جاتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ بشریٰ الطویل اس سے قبل بھی کئی ماہ بغیر کسی جرم کے صیہونی زندانوں میں گزار چکی ہیں جبکہ ان کے والد جمال الطویل بھی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت صیہونی زندانوں میں مجموعی طورپر 14 سال قید کاٹ چکے ہیں۔