(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسرائیل کی مقرر کردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔
فلسطینی فشرمین فورم کے سربراہ کے مطابق آج صبح اسرائیلی بحریہ نےدير البلح کے مغرب میں فلسطینی ماہی گیروںاور ان کی کشتیوں پر فائرنگ کردی۔
صیہونی فوج نے فلسطینی ماہی گیروں پراس وقت بلااشتعال فائرنگ کی جب وہ اسرائیل کی مقررکردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے اپنےذریعہ معاش کے لیے سمندر میں جال ڈال رہے تھے، صیہونی بحریہ نے ہیوی مشین گنوں سے ماہی گیروں کی کشتیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین کشتیاں تباہ ہوگئیں تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رواں سال فلسطینی ماہی گیروں پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم 30 سے زائد فلسطینی زخمی جبکہ دو شہید ہوچکے ہیں۔