(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اگر دائیں اور بائیں بازو کی جماعتیں اور عرب جماعت کا اتحاد اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسی دن نئی حکومت حلف اٹھالے گی اور نفتالی بینیٹ وزیراعظم بن جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں اسرائیلی پارلیمنٹ(کینیسٹ) کے اسپیکر اور لیکئود پارٹی کے اتحادی یاروف لیون کی جانب سے نئی حکومت کے انتخاب کے لیے اتوار کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا گیا ہےجس کے بعد صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ممکنہ طور پر ختم ہوجائے گااور صہیونی پارلیمنٹ میں نئی حکو مت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
اسرائیلی اسپیکر پارلیمنٹ یاروف لیون کےمطابق اگر دائیں اور بائیں بازو کی جماعتیں اور عرب جماعت کا اتحادووٹ آف کانفیڈنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسی دن نئی حکومت حلف اٹھالے گی اور نفتالی بینیٹ وزیراعظم بن جائیں گے۔
اس خصوصی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے یاروف لیون نے تمام ارکان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ دو برسوں میں چار بار الیکشن ہوچکے ہیں اور ہر بار نیتن یاہو کی جماعت سب سے زیادہ ووٹ لینے میں تو کامیاب ہوجاتی ہے لیکن حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت ثابت نہیں کرپائی تھی۔