(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) روسی صدر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کےمعاملے کی حساسیت اور دنیا بھر کے لیےاس کی اہمیت کو مد نظر رکھنے سے متعلق معاملات کو عالمی سیاست کے پس پردہ رکھنا یا پھر ایک جانب پھینک دینا ایک غلط امر ہو گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادےمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے حل میں روس کے ممکنہ کردار سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ موجودہ تمام تر معاملات پر بحث کرنے کے لیے کثیر الجہت پلیٹ فارم کی تشکیل اور تعاون کی ضرورت ہے۔
روسی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل، فلسطین تنازع حل نہ ہونے تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن دکھائی نہیں دیتاجس میں فلسطین کے اندر تنازعات کا خاتمہ، اسرائیلی بستیوں کا معاملہ بھی ایک نمایاں اور اہم عنصر ہے تا ہم دیگر مسائل بھی موجود ہیں اور تمام تر عوامل پر بڑی توجہ سے کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کےمعاملے کی حساسیت اور دنیا بھر کے لیےاس کی اہمیت کو مد نظر رکھنے سے متعلق معاملات کو عالمی سیاست کے پس پردہ رکھنا یا پھر ایک جانب پھینک دینا ایک غلط امر ہو گا۔
صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل کےذریعے ہی خطے میں امن ہوسکتا ہے، ہمیں پائیدار اور طویل المدت امن کے لیے ماحول بنانا ہوگا۔