(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے کہا ہے کہ فلسطینی انتخابات کو مؤخر کرنے کے پیچھےصدر محمود عباس کا خوف تھا، انہیں یقین تھا کہ حماس ان کی جماعت کو شکست دیدے گی۔
وائٹ ہاؤس کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سماعت کے دوران امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نےگذشتہ ماہ میں ملتوی ہونے والے فلسطینی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ قیاس ہے کہ گذشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میںحماس کے جیتنے کے خدشات نےفلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو انتخابات کو غیر معینہ مدت تک موخر کرنےپرمجبور کیا ہے تاہم انھوں نے اس فیصلے کی وجہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کےمشرقی حصے میں انتخابات منعقد کرانے کی اجازت دینے سے انکار بتایا ہے۔
واضح رہے کہ "اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی عہدیداروں نے بیت المقدس کے مشرقی حصے میں انتخابات منعقد کرانے اور اجازت دینے سے متعلق فلسطینی اتھارٹی کو پیغامات بھیجے تھےجس کا انھوں نے جواب نہیں دیا۔