(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بینی گینٹز نے لبنان کو دھمکاتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ آئندہ کسی بھی جنگ میں زیادہ سے زیادہ طاقت کا استعمال کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے دعوے کے مطابق اسرائیلی جنگی قیدیوں کی ایک صوتی ریکارڈنگ جاری کی گئی جس کے جواب میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ہم قیدیوں کی واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن ہم گیلاد شالیط ڈیل سے ملتا جلتا معاہدہ نہیں کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی بینی گینٹز نے لبنان کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ آئندہ کسی بھی جنگ میں زیادہ سے زیادہ طاقت کا استعمال کرے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ شب حماس نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات چیت کے لیے اس کے پاس مضبوط کارڈ موجود ہیں البتہ حماس کی جانب سے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔