(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 140 سے زائد امریکی ڈیمو کریٹس نے سینیٹ کی فارن رلیشن کمیٹی کو خط بھیجا ہے جس میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں تباہ حال شہر غزہ کو فوری طورپر 75 ملین ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
امریکی ڈیموکریٹس جیمی راسکن کی جانب سے سینیٹ کی فارن رلیشن کمیٹی کو خط بھیجا گیا ہے جس میں 140 سے زائد دیگر ڈیمو کریٹس نے دستخط کیئے ہیں خط میں ، ڈیمو کریٹس نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ پر حالیہ صیہونی ریاستی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری سے لاکھوں افرادمتاثر ہوئے ہیں، غزہ کو تعمیر نو کیلئے فوری مالی امداد کی ضرورت ہے جس کیلئے فوری طور پر 75 ملین ڈالر کی رقم جاری کی جائے جو ماضی میں روک لی گئی تھی ۔