(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) متاثرہ فلسطینی خاندان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرا میں دیکھا جاسکتا ہے کے صیہونی آبادکاروں نے دونوں بھائیوں کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا کے علاقے تمرہ سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی بھائیوں ایک کی عمر سترہ سال اور دوسرے کی بیس سال بتائی گئی ہیں کو غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے بلا وجواز تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد اس وقت شروع ہوا جب صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی بھائیوں کو اپنے اوزار ہٹانے کیلئے کہا جو وہ اپنے کام کے دوران استعمال کرتے تھے ، فلسطینی بھائیوں نے اپنے اوزاور ہٹا لیے اس کے باوجود شرپسند مسلح صیہونی آبادکاروں نے دونوں بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شرپسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے دونوں بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمر ا میں محفوظ تھی جس کو اسرائیلی پولیس اپنے ہمراہ لے گئی ۔