(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی صحافتی اور سیاسی حلقوں نے آئرلینڈ میں فلسطینی سفیر کی صیہونی ریاست کے سفیر کے ساتھ ملاقات پر تنقید کی جا رہی ہے۔
آئر لینڈ کے دارالحکومت میں فلسطینی خاتون سفیر جیلان وہبہ کی صیہونی ریاست اسرائیل کے سفیر اوفیر کیریف سے عشائیے کی ایک تقریب کے دوران غیر رسمی ملاقات ہوئی، دونوں سفراء کے درمیان ہونے والی گفتگو منظر عام پر نہیں آسکی تاہم فلسطینی صحافتی ، سماجی اور سیاسی سطح پر اس ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کی گئی جس کے نیتجے میں 67 بچوں اور 36 خواتین کی شہادت ہوئی ایسی صورتحال کے بعد فلسطینی سفیر کی اسرائیل سفیر سے ملاقات شہداء کی تذلیل ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی سفراء کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آئرش حکومت مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بین الاقوامی مہم کی قیادت کررہی ہے ، آئرش اخبارات نے لکھا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب فلسطینی اور اسرائیل سفیر نے آئر لینڈ میں مشترکہ ورکنگ ڈنر میں حصہ لیا۔