(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی سیکیورٹی اہلکار کسی بھی فلسطینی کو کہیں بھی تلاشی کے نام پر روک کر بلا جواز تفتیش اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ، انسانی حقوق کی تنظیم بتسلیم نے اسرائیلی فوجی حکام کے مجرمانہ فعل کی بھرپور مذمت کی ہے۔
اسرائیل کی انسانی حقوق کی تنظیم "بتسلیم” کی جانب سے جار ی کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ صیہونی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کم سے کم 26 بے گناہ نہتے فلسطینیوں کوبلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان کی عزت نفس کو زخمی کیا گیا ۔
رپورٹ میں گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوکا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صیہونی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دریائے اُردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جوار میں ایک فلسطینی شخص پراس وقت اچانک حملہ کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے دروازے پر موجود تھا ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نہتا تھا اور اپنے گھریلوکاموں میں مصروف تھا اس دوران اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے اس شخص کو بری طرح مارا پیٹا، ان مناظر کو کیمرےنے محفوظ کر لیا جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ۔