(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یہودی انتہا پسندوں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ کی حرمت کا لحاظ نہ کرتے ہوئے مسجد کے صحنوں میں موجود فلسطینی عبادت گزاروں پر ہتک آمیز فقرے کسے اور انہیں مشتعل کر نے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آباد کاروں کے منظم گروہ نے فوج اور پولیس کی سر پرستی میں قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جبکہ قبلہ اول پر دھاوے کے موقعے پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
قابض ریاست میں صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی انتہا پسندوں نےاور صہیونی انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ کی حرمت کا لحاظ نہ کرتے ہوئے مسجد کے صحنوں میں موجود فلسطینی عبادت گزاروں پر ہتک آمیز فقرے کسے اور انہیں مشتعل کر نے کی کوشش کی۔