(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی ملکوں کے سابق وزراءاور دیگر عہدیداران نے فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونی فوج کے وحشیانہ مظالم اور جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملکوں کے سابق سربراہان مملکت، سربرہان حکومت، وزرا اور دیگر عہدیداران کی جانب سے یورپی حکام کو ایک مشترکہ مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس کے مطابق یورپی حکومتوں کو فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر کی گئی بمباری کےدوران جنگی جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات کا مطالبہ گیا ہے اورشیخ جراح میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم قرار دیا دیتے ہوئے فلسطینی اراضی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں، فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اوراسرائیل کا عالمی فوج داری عدالت پر سام دشمنی کا مظاہرہ کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے آئی سی سی کے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں عالمی فوج داری عدالت کے خلاف امریکا کی انتقامی پالیسوں کے باعث عالمی عدالت اپنے قیام کے مقاصد کے حصول کے مطابق فیصلے کر نے سے قاصر تھی تاہم نئی جوبائیڈن انتظامیہ کےان پالیسیوں کو ختم کرنے پر سابق یورپی عہدیداران کی جانب سے موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔