(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں وحشیانہ بمباری کے بعد اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کو دوبارہ مستحکم کرنے کیلئے امریکا سے ایک بلین ڈالر کی اضافی امداد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیردفاع اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بینی گینٹر اپنے امریکی ہم منصب لوئڈ آسٹن اور امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کیلئے آج واشنگٹن روانہ ہوگئے
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنڈسے گراہم نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع پنٹاگون سے اپنے راکٹ کے دفاعی نظام کو دوبارہ سے مستحکم کرنے کیلئے ایک بلین ڈالر اضافی فوجی امداد کا مطالبہ کریں گے جو حالیہ غزہ کے خلاف وحشیانہ طورپر استعمال کیا گیا تھا۔