(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینی شہری کو اس وقت براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ فلسطینی علاقوں میں جبری صیہونی آبادکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک تھا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے بیتا گاؤں کے رہائشی 28 سالہ زکریا حمائل ایسبیہ کے علاقے میں غیرقانونی صیہونی آبادکاری کے خلاف ہونےوالے احتجاجی مظاہرے میں شریک تھا اس دوران صیہونی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ زکریا حمایل کو اسرائیلی فوج کے اسنائپر نے ہدف بنا کر شہیدکیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی ہر جمعہ کو نماز کے بعد فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری اور پنے گھروں سے بے دخل ہونے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں جسے روکنے کیلئے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز طاقت کا بھرپور استعمال کرتی ہے۔