(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عہدیدار ایلون اُشپز کےطنزیہ تنقیدی ٹوئٹ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں مسئلہ فلسطین اجاگر کر نے کا سہرا پاکستان کے ہی سر جاتا ہے۔
پاکستان کی مقبوضہ فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف کاوشوں کے نتیجے میں او آئی سے کے ایما پر پاکستانی قرارداد کی اقوام متحدہ کی کونسل میں منظوری دے دی گئی جس کے بعد صہیونی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون اُشپزکی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان پر طنز کرتے ہوئےاسرائیلی عہدیدار نے تنقید کی ہے کہ ‘پاکستان، جو عملا خود شیشے کے گھر میں رہتا ہے’، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت کو تبلیغ کر رہا ہے۔
ایلون اُشپز کے اس ٹوئٹ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں مسئلہ فلسطین اجاگر کر نے کا سہرا پاکستان کے ہی سر جاتا ہے جسے تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) کی جانب سے کوآرڈینیٹر کے طور پر یہ ذمے داری سونپی گئی تھی کہ وہ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں ایک قرارداد پیش کرے، پاکستان کی طرف سے پیش کردہ یہ قرارداد جمعرات 27 مئی کو منظور کر لی گئی۔
Human rights "champion" Pakistan, practically living in a palace of glass, is currently preaching to the only democracy in the Middle East as part of the @UN_HRC special session. Hypocrisy at its best. https://t.co/aByazt4QFc https://t.co/V2nZQA1yd2
— Alon Ushpiz (@AlonUshpiz) May 27, 2021