(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ شہر پر گیارہ روز تک جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد گذشتہ روز سے غزہ کو ایندھن کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی ریاست نے17 روز بعد گذشتہ روز جمعرات کو مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ اور غرب اردن کے درمیان سامان کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والی گذرگاہ ‘کرم ابو سالم’ کو کل جمعرات کو کھول دیا ہے جس کے بعد غزہ کو ایندھن کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گیار ہ روز تک غزہ پر جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں 66 بچوں اور 36 خواتین سمیت 200 سے زائد شہری شہید جبکہ دوہزار سے زائد زخمی ہوئے ، وحشیانہ بمباری کے نیتجے میں غزہ میں بجلی کی فراہمی اور پانی کی فراہمی بند ہوگئی تھی جبکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے راستوں کو بند کرنے سے بجلی گھروں کو ایندھن کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس کے باعث محصور شہر میں صر ف ایک سے دوگھنٹے بجلی فراہم کی جارہی تھی ۔