(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کی نمائندہ ٹیم نے غزہ کےتباہ شدہ مکانات، رہائشی گھر، تعلیمی ادارہ اور طبی مراکز کا دورہ کیا جنہیں اسرائیلی جارحیت نے سخت نقصان پہنچایا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ کی نمائندہ ٹیم کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے کا دورہ کیا گیا، غزہ جس پر14 روز میں اسرائیلی جارحیت کے ہاتھوں بد ترین تباہی کی گئی ہے غزہ شہر کے بری طرح متاثرہ علاقو ں میں تباہ شدہ عمارتوں کے دورے کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا گیا، جس میں اہل غزہ کے مکانات، رہائشی گھر، تعلیمی ادارہ اور طبی مراکز کو اسرائیلی جارحیت کے دوران سخت نقصان پہنچایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےبعد فلسطین میں مزید تباہ کاریوں سے بچنے کے لئےحقیقی سیاسی لائحہ عمل کے ذریعے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہےاور غزہ کے بے بس فلسطینیوں کی زندگیوں پر اسرائیلی بمباریوں کے ہمہ وقت منڈلاتے بادل کو چھانٹنے کی جانب بھر پور توجہ دلائی ہے۔